16 مارچ 2021 - 11:58
پوپ کا دورہ عراق، آیت اللہ سیستانی سے ملاقات، جوکر-بعثی-داعشی مثلث کی رسوائی

پوپ فرانسس کا دورہ نجف اور آیت اللہ سیستانی سے ان کا دیدار، اور الحشد الشعبی میں عیسائیوں کی "بابلیون بریگیڈ" کے کمانڈر ریان الکلدانیکو اپنی ذاتی تسبیح کا تحفہ دیا جو درحقیقت ملت عراق پر الحشد الشعبی کے احسانات کا عملی اعتراف تھا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پوپ نے آیت اللہ سیستانی سے ملاقات کے بعد کہا: "اس ملاقات نے ایک عظیم اثر مجھ پر مرتب کیا اور روحانی لحاظ سے یہ ملاقات میرے لئے بہت مفید رہی۔ آیت اللہ سیستانی بہت منکسر المزاج، صاحب حکمت اور محترم ہیں، اس شخصیت کی بات سنتے ہی تمام نیک خصلتیں آشکار ہوجاتی ہیں؛ یہ شخصیت حکمت اور عقل کا نمونہ ہے جنہوں نے شیعیان اہل بیت(ع) کے ساتھ مل کر ضعیفوں کے دفاع میں اپنی آواز اٹھائی"۔
اور ہم، تو ہم پوپ کے تقدس کے لئے احترام کے قائل ہیں لیکن قطعی طور پر آیت اللہ سیستانی کو کسی کی مدح و ستائش کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ وہ ہر قسم کی تحسین، مدح اور ستائش سے برتر و بالاتر ہیں۔ لیکن ہم نے پوپ فرانسس کا قول نقل کیا تاکہ بعض سادہ لوح افراد کے گوش گذار کردیں کہ "جوکر-بعثی-داعشی" مثلث اور ان کی چوٹی پر امریکی سفارتخانے کے کرائے کے گماشتوں کی نفسیاتی جنگ سے متاثر نہ ہوں۔
جناب پوپ عراق آئے تو ان کٹھ پتلی قوتوں نے عراق کی ملکی سالمیت اور اتحاد و یکجہتی پر وسیع یلغار کا آغاز کیا اور پاپ کے دورہ اربیل کے دوران کردستان کے نقشے کا ڈاک ٹکٹ بھی نشر اور اس ٹکٹ کے ذریعے عراق، ایران، ترکی اور شام کی جغرافیائی سالمیت کے خلاف اپنے سازش کو آشکار کردیا۔ یہ وہی لوگ تھے جو پوپ کے دورے کے لئے ماحول فراہم کرنے کے لئے شعائر حسینیہ، مرجعیت، بطور خاص آیت اللہ سیستانی اور حشد الشعبی کو نشانے پر لئے ہوئے تھے۔
عراقی قوم سمیت پوری دنیا نے نے دیکھا کہ جوکروں، بعثیوں اور داعشیوں اور امریکی سفارت کے گماشتوں نے کس طرح عوامی مظاہروں کی لہر پر سوار ہوکر، بدعنوانیوں کے خلاف ہونے والے خالص مظاہروں کو اپنے مقصد سے منحرف کردیا اور شعائر حسینیہ، مرجعیت دینی اور الحشد الشعبی کے خلاف نعرے لگائے۔
انھوں نے حسینی انجمنوں کے مراکز اور ماتمی دستوں پر آگ پھینکی اور الحشد الشعبی کے مراکز پر حملے کئے، الحشد الشعبی کے بہادر جوانوں کو قتل کیا اور مراجع دینی کو نشانہ بنایا اور ایسے نعرے اٹھائے جو عراقی قوم کی ثقافت و آداب و رسوم و روایات سے مغایرت رکھتے تھے جبکہ عراقی قوم اپنی پوری تاریخ میں دینی مراجع کے لئے احترام کی قائل تھی۔
جیسا کہ ہم نے اس سے پہلے اشارہ کیا کہ عراق کے بعض سادہ لوح عوام جوکروں، بعثیوں، داعشیوں اور امریکی سفارت کے گماشتوں کی خبیثانہ تشہیری مہم سے متاثر ہوئے۔ "العربیہ، الحرہ، الحدث اور عربی اسکائی نیوز" جیسے بدنام زمانہ ٹی وی چینل - جو عراق اور عراقی عوام کے دشمن ہیں اور دہشت گردی پر فتح پانے کی وجہ سے ان کے ساتھ دشمنی کی راہ پر گامزن ہیں - نے ان خبیث اور ناپاک ٹولوں کی تشہیری زعامت سنبھال رکھی تھی؛ اور یہ تشہیری مشینریاں عراق کے اندر کے کچھ فتنہ انگیز کے بعض نرسنگوں کے علاوہ تھے، جہاں امریکی سفارت خانے کے گماشتوں نے گھونسلے بنا رکھے ہیں۔
آیت اللہ سید علی سیستانی کے بارے میں پوپ کے الفاظ، دورہ نجف کے دوران ان کے کلام کا ایک چھوٹا سا حصہ، تھے۔ یہ وہ الفاظ ہیں جو دنیا بھر کے تمام مسیحیوں کے سب سے بڑے دینی مرجع کی زبان سے جاری ہوئے ہیں۔ یعنی یہ کہ پوپ کے یہ الفاظ دنیا والوں کی نظروں میں اس مردِ الہی [آیت اللہ سیستانی] کی عظمت، شکوہ و جلال اور کردار عظیم کی نشاندہی کرتے تھے۔ جبکہ دوسری طرف سے ہم دیکھ رہے ہیں کہ اس انسان والا شان کو بعض مریض، کینہ پرور اور غلیظ بعثی-داعشی-جوکری ٹولوں کے حملوں کا سامنا ہے؛ اور باعث افسوس ہے کہ بعض سالہ لوح افراد ان واہیات ٹولوں کا دھوکا کھاتے ہیں اور مرجعیت عالیہ کے خلاف ان ٹولوں کے دشمنی پر مبنی غلیظ الفاظ کو دہرتے ہیں۔
ہمیں امید ہے کہ امریکی سفارت خانے کے "بعثی-داعشی-جوکری" مثلث کے جال میں پھنسے ہوئے لوگ سبق حاصل کریں اور اپنی جڑوں - یعنی شعائر حسینہ، مرجعیت دینیہ اور الحشد الشعبی - کی طرف پلٹ آئیں۔ عراق کی گھات میں بیٹھے ہوئے دشمن نے اس ملک کی قوت کے مراکز - یعنی شعائر حسینہ، مرجعیت دینیہ اور الحشد الشعبی - کو نشانے پر لیا ہؤا ہے، وہی دینی مراکز جن کی کارکردگی کے نتیجے سے عراق اور اہلیان عراق بخوبی واقف ہیں۔ حتی کہ پوپ فرانسس نے بھی دورہ عراق کے وقت عیسائی اقلیت سمیت، عراق کے تمام مظلومین کے دفاع و تحفظ میں شیعیان عراق، مرجعیت عالیہ اور الحشد الشعبی کے کردار کو سراہا ہے اور ان کے اعلی انسانی کردار کی تعریف کی ہے۔
پوپ فرانسس کا دورہ نجف اور آیت اللہ سیستانی سے ان کا دیدار، اور الحشد الشعبی میں عیسائیوں کی "بابلیون بریگیڈ" کے کمانڈر ریان الکلدانیکو اپنی ذاتی تسبیح کا تحفہ دیا جو درحقیقت ملت عراق پر الحشد الشعبی کے احسانات کا عملی اعتراف تھا۔
..........
سورس: العالم نیوز چینل
ترجمہ: فرحت حسین مہدوی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110